کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔کھیئل داس کوہستانی مخصوص نشستوں پر منتخب پہلے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے استعفیٰ دیا، اس حوالے سے کھیئل داس کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کیلیے
اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے، ن لیگ قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ ہوں۔کھیئل داس نے کہا کہ اسمبلی رکنیت چھوٹی چیزہے، ووٹ کی حرمت کے لیے ہرقربانی دیں گے۔رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے اسپیکر کے نام لکھا گیا استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو بھیجا ہے۔