ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے بڑے صنعتی شہروں کو بڑی مراعات دینے کی تیاری  اربوں روپے کے پانچ میگا پراجیکٹس ، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا 

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ملک کے بڑے صنعتی شہروں کو بڑی مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا ا س حوالے سے فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ کیلئے بھی تاریخی پیکج دینے کی منظوری دیدی گئی ،وزیراعظم سیالکوٹ کے لئے اربوں روپے کے پانچ میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم (آج) بدھ کوعثمان ڈار کی دعوت پر سیالکوٹ کا اہم ترین دورہ کریں گے،وزیراعظم سیالکوٹ کے لئے نجی ایئرلائن،ائرسیال کا افتتاح بھی کریں گے ،نجی ایئرلائن کے علاوہ سیالکوٹ کیلئے 5 میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے،سیالکوٹ کے لاکھوں شہریوں کے لئے واٹر فلٹریشن منصوبے کا افتتاح ہوگا،شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے روڈز اینڈ سگنل ری انجینئرنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سیالکوٹ میں پانچ بڑے گرین پارکس بھی وزیراعظم ترقیاتی پیکج میں شامل ،سیالکوٹ میں اسٹوریج سسٹم کی ری انجنئرنگ بھی منصوبوں میں شامل ہیں ۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے منصوبے سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدل دیں گے ،ترقیاتی پیکج کی منصوبہ بندی ویڑن 2050 پلان کے پیش نظرکی گئی ۔عثمان ڈارنے کہاکہ سیالکوٹ سے ڈھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے، سیالکوٹ 10 ارب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…