ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے خلاف نیب کیسز کا معاملے پر اپوزیشن ڈٹ گئی اور چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی کو پارلیمنٹ طلب کرنے کے معاملے پر بضد ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے نیب کیسز کے معاملے پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکیوزیشن جمع کرانے کا بھی کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس بلاکر نیب کی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ زیر بحث لایا جائے، سلیم مانڈوی والا کی نیب کے خلاف تحریک بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیگی، سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے، دریں اثناچیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات، چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںسلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان بات چیت کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آپ

کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ کے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کیا ہے، خود جائزہ لوں گا۔تاہم ، سلیم مانڈوی والا نے جواب دیا کہ نیب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔

مجھے کیس سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر مدثر کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیا جا رہا ہے۔نیب کی ان کارروائیوں کے خلاف سپریم کورٹ جانا پڑا تو بھی جائوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…