پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری انتقال کر گئے انہوں نے کمیشن کب حاصل کیا، کتنی جنگیں لڑیں ، قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیوں لی؟پڑھئے تفصیلات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ا یڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ایڈمرل فصیح بخاری 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے ۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(امین )۔یاد رہے کہ ایڈمرل فصیح بخاری (دومئی1997 تا2 اکتوبر1999 ) پاک بحریہ کے چودہویں سربراہ بنے ،ایڈمرل فصیح بخاری نے یکم جنوری 1959 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 اور 1971 اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 10نومبر 1994 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف سٹاف بنے اور 2 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنائے جانے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ اکتوبر 2011 میں انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازت عطا ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…