پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگنے پر نیب برا ہوگیا، جو مائیک توڑ کر کہتے تھے کہ کرپشن ثابت ہو تو پھانسی دے دیں ، اب وہ اپنے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کون ڈال گیا کا جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں،سوال اٹھا دیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گل نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین سے لیکر چپڑاسی تک (ن) لیگ کے لگائے ہوئے ہیں تاہم آج نیب اس لیے براہوگیا کہ اس نے بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگ لیا۔شہباز گل نے کہا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے

اسے اپنے منہ پر مارلینا چاہیے، آج نیب اس لیے برا ہوگیا کہ اس نے بادشاہ سلامت سے لوٹ مار کا جواب مانگ لیا، 5 سال حکومت کے دوران نیب کی برائیاں کیوں نظر نہیں آئیں؟ سارے جہاں کے قصے انہیں یاد ہیں سوائے اس کے کہ اکاؤنٹس میں اربوں کون ڈال گیا؟انہوں نے کہا کہ صرف یہ جواب دے دیں تو روز اِدھر اْدھر کی کہانی نہ سنانی پڑتی، جتنا مرضی رو پیٹ لیں، حساب تو دینا پڑے گا، جو مائیک توڑ کر کہتے تھے کہ کرپشن ثابت ہو تو پھانسی دے دیں تاہم اب وہ اپنے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کون ڈال گیا کا جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں اپنی ایک ایک منی ٹریل جمع کروا چکے ہیں اور وہ پاکستان کے واحد سند یافتہ صادق اور امین ہیں، ان پر کرپشن کا الزام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب آپ ججوں کو فون کر کے فیصلے لیا کرتے تھے، اب پہلی بار ملی بھگت کے بغیر کیس لڑنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…