ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کی کئی ایک مقبول فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار آشیش ورنگ چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آشیش ورنگ کی انتقال کے وقت عمر 55 برس تھی، ان کی موت کی صحیح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔آشیش ورنگ کو متعدد کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کرداروں کے لیے پہچانا جاتا تھا، جن میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔پولیس افسر کے کردار میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کے علاوہ انہوں نے مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں بھی کام کیا۔اپنے کیریئر کے دوران آشیش نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا، جن میں امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور ہدایت کار روہت شیٹی شامل ہیں۔اداکار کے اچانک انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری اور مداحوں پر صدمہ طاری کر دیا۔
بالی وڈ کی کئی ہٹ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کا انتقال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































