جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا امکان، جلالپور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم

datetime 8  ستمبر‬‮  2025 |

ملتان (این این آئی)ملتان کے کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) نے کہا ہے کہ ملتان میں جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق دریائے چناب کے پانی سے شہر کے قریب بنائے جانے والا بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے شہری فوری طور پر مکانات خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔پولیس کی جانب سے جلالپور پیر والا کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔

دوسری جانب لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون منگوائے گئے ہیں۔سی پی او نے بتایا کہ تحصیل جلالپور کے لیے 50 کشتیاں مزید منگوائی گئی ہیں، توقع ہے کہ آج رات پھنسے ہوئے تمام افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا جائے گا۔دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائیستلج میں ایک بار پھر اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں،دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروز پور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائیستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…