منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف نیب انکوائری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ آئینی درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں نیب،وفاق، پرویز خٹک،فردوس عاشق اعوان،وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 25 کے تحت قانون سب کے لیے برابر اور سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔چیئرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون

خصوصی فردوس عاشق اعوان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے لیکن نیب ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ اسی طرح سابق وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے لیکن نیب خاموش ہے۔وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز کیس میں ہیر پھیر کا الزام لیکن نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لیکن نیب خاموش ہے۔استدعا ہے کہ فاضل عدالت نیب کو آرٹیکل 25 کے تحت مندرجہ بالا تمام سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…