جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

لاہور،کاہنہ سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کرلی گئی، ہوشربا انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم ہوا۔

پولیس ٹیم نے خاتون کے دو بیٹوں شفیق جیمس اور نبیل جیمس سے پوچھ گچھ کی اور دوران تحقیقات دونوں بیٹوں نے والدہ کو پیسے نہ دینے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان نے والدہ کی لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں کے قریب پھینکی، مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان آئس کے نشے کے عادی تھے اور والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے، والدہ نے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر طیش میں آکر دونوں سگے بیٹوں نے والدہ کو قتل کیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…