قومی اسمبلی کااجلاس اتوار کو بھی جاری رہا ،جانتے ہیں 342کے ایوان میں کتنے ارکان موجود تھے؟

23  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کااجلاس اتوار کو بھی جاری رہا تاہم اجلاس کے دور ان اراکین تعداد انتہائی کم دکھائی دی ۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں معمول کے مطابق اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی دیکھی گئی ۔

ایک موقع پر 342 کے ایوان میں صرف 20 ارکان اسمبلی موجودتھے جن میں اپوزیشن کے 10 اور حکومت کے 10 ارکان شامل تھے ۔دوسری جانب اپوزیشن بجٹ رکوانے کیلئے حکومتی ا تحادیوں سےکل پیر کو بات کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کسی صورت پاس نہیں ہونے دینگے جبکہ حکومتی وزراء نے واضح کیاہے کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ہرصورت پاس ہو جائیگا ۔ اس صورت حال میں اپوزیشن رہنمائوں نے اختر مینگل سمیت حکومتی اتحادیوں سے رابطے کا دعویٰ کیا ہے اور جبکہ وزراء بھی حکومتی اتحادیوں سے ملاقات کررہے ہیں اور گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنمائوں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور حکومتی اتحادیوں نے بجٹ منظور کرانے میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی دوسری جانب اپوزیشن رہنمائوں نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے ملاقاتیں کیں جس میں اختر مینگل نے اپنے چھ نکات اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ رکھے تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے مطابق بجٹ منظوری رکوانے کیلئے کل پیر کو حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…