پاکستانی نوجوانوں کو انکے خوابوں کی تعبیر مل گئی چین اور ملائیشیا نے کیا شاندار اعلان کر دیا

21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ باعزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارسے ملائشین ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور نوجوانوں کے لیے روزگارکی فراہمی اورتربیتی پروگرام پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا نے پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ پاکستانی طلبا کو ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ملائشین ہائی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے تعاون ضروری ہے، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی میں تعاون کریں گے۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراورکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، با عزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ عملی اقدامات شروع ہوچکے جلد نتائج سامنے آئیں گے، نوجوانوں کے لیے وہ سب کریں گے جوآج سے پہلے نہیں ہوا۔دریں اثنا چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں‘ حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ جمعہ کو چینی سفیر یائو جنگ نے اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے انعقاد کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کا ساتھی ہے۔ 25 ہزار پاکستانی سٹوڈنٹس چائنہ میں زیر تعلیم ہیں حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پاکستان سے تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس تعلیم کی بہت بڑی تاریخ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا چین نے پاکستانیوں کے لئے سکالر شپ کا اعلان کیا چین ایسا ملک ہے جو پاکستان میں ترقی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…