کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں کارکنوں کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا ۔ کارکنوں کی جانب سے دی جانے والے نوکری کی درخواستوں کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا ۔ کارکنان نوکری کیلئے دی جانے والی درخواستوں کو کوڑے کے ڈھیر پر دیکھ کر شدید نالاں ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوں نے انتخابی حلقے میں جیتنے کے بعد مرد و خواتین پولنگ
ایجنٹس کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا تھا ۔ ایسے موقعے پر کارکنان نے ملازمت سمیت دیگر مسائل کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو درخواستیں بھی دیں جنہیں گیٹ پر وصول کر لیا گیا تھا کارکنا ن کی عدم موجودگی میں درخواستوں کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا ۔ جسے دیکھ کر کارکنان نےنالاں ہو گئے ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو پہلی بار اس حلقہ این اے 200سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بنے ۔