اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی کے مایہ ناز سابق افسر اور ہیرو میجر عامر خان جنہوں نے بھارت اور اسرائیل کی پاکستان پر تباہ کن فضائی حملے کی سازش کو بے نقاب کیا اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ میجر (ر)عامر خان کے کئی کارنامے منظر عام پر آچکے ہیں اور پاکستانی میڈیا پر ان کے کئی انٹرویوز نشر بھی ہو چکے ہیں جس کے بعد وہ پس پردہ سے
نکل کر سامنے آئے اور پاکستانی عوام کو اپنے اس ہیرو سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں کہ کیسے انہوں نے اس ملک کیلئے گراں قدر کارنامے سر انجام دئیے۔ حال ہی میں میجر(ر)عامر خان کی ایک تقریب سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر)عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہیں خیبرپختونخواہ کی گورنر ی کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو پشتونوں کا حامی سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صوبے کی گورنری ٹھکرا دی تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ گورنر بن جاتے تو وہ پشتونوں کے قتل عام میں شریک ہو جاتے ۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کو پشتونوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخ کا راز ہے۔ راحیل شریف اس ملک کا سب سے بڑا اور ظالم آرمی چیف تھا ، میں جرأت مند ہوں اس لئے یہ بات کر رہا ہوں کہ وہ ایک قاتل ہے۔ راحیل شریف نے مجھے 8ہفتے کا وقت دیا تھا اس نے مجھے کہا تھا کہ میں 8ہفتوں میں ملک کو امن دے دوں گا لیکن اب اتنے سال گزر گئے خود جا کر سعودی عرب میں بیٹھ گیا اور مجھے گند میں ڈال کر چلا گیا ہے ۔ اس کا نام کیوں نہیں لیا جاتا اس سے بڑا انتہا پسند کوئی نہیں تھا۔ میں ہر قسم کی
انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہوں میں اس سے پہلے بھی ایک کا مقابلہ کر چکا ہوں اب اس کا بھی مقابلہ کروں گا ، میرا ساتھ دیں۔ میجر (ر)عامر نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!