جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

راحیل شریف کی پاک افغان سرحد پر آمد، دہشتگردوں بارے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں میں پہنچ گئے،ملک دشمنوں کیخلاف بڑا اعلان کردیا،
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردو ں اور انکے سلیپرز سیل کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے،انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شریک فوجیوں کے بلند جذبے ،پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشن کی پیش رفت رپر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنز میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف کو آپریشنل کمانڈر کی جانب سے جاری آپریشنز اور ابتک حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آپریشن کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے مختلف تنظیموں کے چھپے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے فوجیوں کے بلند جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ راجگال کے دشوار گذار اور غیر ہموار پہاڑی دروں کو کلیئر کرانا پاکستان کی طرف سے سرحد کے آر پار دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے عزم کا اظہار ہے اور اس سے بارڈر مینجمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ پاک فوج کے سربراہ نے دہشتگردوں کی کسی بھی طرح کی نقل و حرکت روکنے کیلئے نگرانی بڑھانے اور فعال طرز فکر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قوم اور بہادر فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہم ملک بھر سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک تمام دور دراز علاقوں سے دہشتگردوں کو نکالنے اور انکے سلیپرز سیلز کو کلیئر کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لتے رہیں گے ۔ قبل ازیں اگلے مورچوں پر آمد کے موقع پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…