اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے آرمی چیف کی توسیع کے سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر ایک بھونڈا مذاق ہے۔ آرمی چیف حکومت کی توسیع کی آفر کو جوتا ماریں گے بلکہ آرمی چیف نے توسیع کی آفر کو جوتا مار بھی دیا ہے۔ سینئر سیاستدان و سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی باتیں ایک انتہائی بھونڈا مذاق ہے اور اگر حکومت آرمی چیف کو توسیع کی آفر دے بھی دے تو وہ اسے جوتا مار دیں گے بلکہ میرے مطابق انہوں نے اس آفر کو جوتا مار بھی دیا ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ آرمی چیف نے برملا کہہ دیا ہے کہ انہیں توسیع نہیں چاہئے ، پھر انہیں توسیع دینے کا مطلب کیا ہے؟ حکومت اپنی دکانداری چمکا رہی ہے۔ راحیل شریف ایسے شخص سے توسیع لیتے نظر نہیں آتے جو پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہا ہو۔