منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

آخراوورسیز پاکستانیوں کی سن لی گئی، سفارتی مشنز کو حکم جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی محتسب نے دنیا بھر میں 92سفارتی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقررکرنیکی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں سینئر ایڈ وائزر ورجسٹرار اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسن احمد کھوکھر نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفتر خارجہ کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے ۔دفتر خارجہ کو خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرا ئیں کہ92سفارتی مشنز میں تعینات تمام فوکل پرسنز اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تندہی سے سر گرم ہیں۔اسکے علاوہ ہر ملک میں تعینات پاکستانی سفیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ماہانہ کارکردگی اور ویلفیئر رپورٹس جمع کرانے کا بھی پابند بنایا جائے۔اتوار کو جاری ایک بیان کے مطابق گریونس کمشنر نے تمام 92پاکستانی سفیروں کو فوکل پرسنز سے متعلق تمام معلومات اور انکے ٹیلی فون ، موبائیل نمبرز اور ای میل متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔اسکے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائر پورٹس پر ون ونڈو سہولتوںکے ڈیسک بھی قائم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ حافظ کھوکھر نے نادرا ،محکمہ پاسپورٹ حکام،پاکستانی سفارتخانوںمیں تعینات انفارمیشن آفیسرز اور کمرشل کو بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت کی ہے۔تمام سفیروں کو اوور سیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم بھی قائم کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ محکمہ پاسپورٹ کو ریاض اور مشرقی وسطی کے دیگر ملکوں میں نئے کاونٹر کھولنے ،عملہ بڑھانے اور خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کر نیکی ہداہت کی گئی ہے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…