ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی قیادت سے سخت ناراض ہوں کیونکہ میری بے توقیری اور توہین کی گئی ہے، شیر افضل مروت

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا، اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا آپ کہیں تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، میری بے توقیری کی گئی ہے، ابھی تک میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو احتجاج کروں گا، بانی پی ٹی آئی سے ناراض نہیں ہوں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے فیصلوں کا اعلان جس انداز میں کیا گیا اس سے دکھ ہوا، مجھے سنے بغیر کیوں ایسے فیصلے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ہمارے مخالفین کا طریقہ کار کامیاب جا رہا ہے، ایک کیس ختم ہوتا ہے تو یہ نیا کیس بنا دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہائی کے لیے اصل امید عوام سے ہے، عوام جب نکلیں گے تو یہ ادارے اور ریاست انہیں رہا کر دیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ان کی مرضی کا چیف سیکریٹری اور آئی جی نہیں دیا گیا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…