جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اگر حسن کو سزا نہیں ہوئی اور وہ جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا،سامعہ حجاب

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ اگر حسن زاہد نامی شخص بغیر سزا جیل سے لوٹ آیا تو وہ اپنا بدلہ ضرور لے گا۔ایک انٹرویو میں سامعہ نے ملزم حسن زاہد پر کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی جب حسن جیل میں ہے، اس سے خوف آتا ہے اور اگر اسے سزا نہیں ہوتی تو وہ چھوٹ کر آئے گا اور مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا۔

سامعہ نے کہا کہ جیل سے چھوٹنے کے دو ماہ، یا دو سال ہی سہی لیکن وہ اپنا بدلہ لے گا، اس پر ایف آئی آر درج کروائی تو وہ اگلے دن کالے ڈالے میں نمبر پلیٹس اتار کے آیا، بندوق کے ساتھ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد میں نے اس پر دوسری ایف آئی آر بھی کروائی۔ٹک ٹاکر کے مطابق 3 ماہ قبل میں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی تو بہت بار ایسا ہوتا تھا وہ زبردستی میری گاڑی میں آکر مجھے دھمکاتا تھا، میرا پیچھا کرتا تھا، مجھے ایک بار وہ اپنے فلیٹ لے گیا جہاں اس کا دوست کھڑا دیکھ رہا تھا، اس کے سامنے حسن نے مجھے مارا۔سامعہ نے کہا کہ وہ نکاح کے پیپر منگوالیتا تھا اور کہتا تھا سائن کرو، ایسی حرکتیں کرتا تھا جس کے بعد میں کہتی تھی ایسے شادی نہیں کریں گے، میں اپنی امی سے بات کرتی ہوں، سب کے سامنے شادی کریں گے۔سامعہ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا یہ اس قسم کا شخص ہے کہ اس نے ایک لڑکی کی آنکھوں میں چھریوں سے وار کرکے اسے صرف اس لیے قتل کردیا کیونکہ وہ بیٹی پیدا کرنے والی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…