جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

چار سالہ ننھی بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ،درندہ صفت ملزم نے پولیس ریڈ کے دوران خودکشی کر لی

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

پتوکی(این این آئی)پتوکی میں چار سالہ ننھی بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل درندہ صفت ملزم نے پولیس ریڈ کے دوران خودکشی کر لی مقتولہ بچی اور ملزم کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل۔پتوکی کے نواح تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو گزشتہ شام 15 پر 04 سالہ نور فاطمہ کے دن 02 بجے مورخہ 3ستمبر سے لاپتہ ہونے کی کال موصول ہوئی تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے اولکھ بونگا کے رہائشی بچی کے چچا سردار نعیم علی کی مدعیت میں فوری اغوا کا مقدمہ درج کیا ایس ایچ او تھانہ صدر پھولنگر راحیل خان نے بچی کی تلاش کیلئے اشتہاری شورو غوغا جاری کیا گیا، مساجد میں اعلانات کیساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کیے اسی دوران علاقہ مکینوں کی مدد سے بچی کے گھر سے 200 میٹر کے فاصلے پر رات 11 بجے ایک زیر تعمیر گھر سے بچی کی ڈیڈ باڈی ملی بچی کی ڈیڈ باڈی ملنے کی اطلاع پر ڈی پی او قصور موقعہ پر پہنچے اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت سرکل کے ایس ایچ اوز، کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے ٹیمیں موقع پر پہنچیںا

ور شواہد اکٹھے کئے گئے پولیس نے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر نے بچی کیساتھ بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا تحریر کیا 04 سالہ معصوم بچی کیساتھ بدفعلی اور اندھے قتل کی واردات پولیس کیلئے بڑا چیلنج تھا پولیس ٹیموں نے اولکھ بونگا سے 25 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور انٹیروگیشن کی پولیس ٹیموں نے ہیومن انٹیلی جنس اور سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش سے اولکھ کے رہائشی 19 سالہ واصف کو ٹریس کیا ایس ایچ او صدر پھولنگر راحیل خان نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو 19 سالہ واصف نے گرفتاری کے خوف اور جرم سرزد کی ندامت میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی پولیس نعش ہسپتال منتقل کردی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…