ہیلنسکی (این این آئی)فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے چین میں غیر مغربی ممالک کے اجتماع کو مغربی ممالک کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔
فن لینڈ کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس مغرب کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے یورپی ساتھیوں اور خاص طور پر امریکا سے کہوں گا کہ اگر ہم نے جنوبی دنیا اور خاص طور پر بھارت کے لیے زیادہ پروقار پالیسی نہ اپنائی تو ہم یہ کھیل ہار جائیں گے۔