جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

دریائے راوی کے اندر 12 ہزار کنالز فروخت، 8ارب روپے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب اینٹی کرپشن نے دریائے راوی کے اطراف قائم غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ حالیہ سیلاب کے بعد لاہور میں کی گئی ایک بڑی کارروائی کے دوران 12 ہزار کنال اراضی پر بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 8 ارب روپے کی خطیر رقم دبئی منتقل کی۔ اس اسکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے بعض افسران کی مبینہ شمولیت بھی زیر تفتیش ہے۔ اینٹی کرپشن نے روڈا اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق دریائے راوی کے اطراف قائم دیگر اسکیموں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ سیلابی نقصان کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور متاثرہ شہریوں کو مالی نقصان واپس دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب نے قبل ازیں کہا تھا کہ سیلاب سے بحالی کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر مصدق ملک کے مطابق حکومت دریا کنارے تجاوزات روکنے، چھوٹے آبی ذخائر بنانے اور سیلابی پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی سطح پر پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دریاؤں کے کناروں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، ہوٹلز اور ریزورٹس کو مسمار کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ تباہی کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…