جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور: 10 سال بعد پیدا ہونیوالی اولاد اسپتال سے اغوا

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے جنرل اسپتال کے نرسری وارڈ سے یکم ستمبر کو اغوا کیے جانے والے نومولود کو پولیس نے تین روز بعد بازیاب کرا لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو مشکوک خواتین کی نشاندہی ہوئی، جس پر محکمہ صحت نے وارڈ کے عملے کو معطل کر دیا تھا۔پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی گئی اور آخرکار نومولود کماہاں گاؤں سے برآمد ہوا۔ ملزمہ، جو بے اولاد تھی، نے طلاق کے خدشے کے باعث بچے کو اغوا کیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے ایم ایس اسپتال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاؤں تک رسائی حاصل کی گئی، وہاں گھر گھر تلاشی لی گئی اور بچے کو ایک صندوق میں چھپایا گیا پایا۔والدین نے بچے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ بچے کے والد افضال احمد نے بتایا کہ وہ 10 سال سے اولاد کے منتظر تھے، اغوا کے بعد تین دن نیند نہ آ سکی، مگر اب اللہ کا شکر ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچہ صحت مند ہے تاہم اسے مزید دو دن اسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…