جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کراچی سے بڑا برفانی تودہ، 40 سال بعد سمندر میں پگھل کر ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ “اے 23 اے” آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریبا چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 )اسکوائر میلسے بھی بڑا ہے۔

تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا تھا، جہاں ماہرین کو خدشہ تھا کہ یہ لاکھوں پینگوئنز اور دیگر سمندری حیات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔برٹش انٹارکٹک سروے کے ماہر اینڈریو مائیجرز کے مطابق اب یہ تودہ بڑے بڑے حصوں میں ٹوٹ رہا ہے جن میں سے کئی حصے (400 اسکوائر کلومیٹر کے قریب) بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “یہ ڈرامائی انداز میں ٹوٹ رہا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں شاید قابلِ شناخت نہ رہے۔”ماہرین اس بات پر بھی حیران ہیں کہ یہ تودہ اتنے طویل عرصے تک اپنے حجم کو برقرار رکھنے اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فاصلے تک سفر کرنے میں کامیاب کیسے رہا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…