پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ذخیرہ اندوزوں، مہنگائی مافیا کو 4بیورو کریٹس کی سپورٹ حاصل پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ہونیوالی خوفناک ساز ش بے نقاب

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کی نیندیں بھی اڑیں ہوئی ہیں ، عوام کی جانب سے انہیں شدید ردعمل کا سامنا ہے ،اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ڈیوٹی لگائی ہے ، بظاہر مہنگائی کے

خلاف آپریشن میں سامنے صرف ٹائیگر فورس ہے در حقیقت 3 اداروں کو ڈیوٹی سونپی گئی ہے جنہوں نے اپنی ابتدائی رپورٹس بھی مرتب کرلی ہیں، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اچانک چیزیں مارکیٹ سے کس طرح غائب ہوگئیں؟ اچانک ان کی قیمتیں کیسے بڑھ گئیں؟ ایک چیز موجود ہونے کے باوجود نہیں ملتی، اگر کوئی چیز وافر مقددار میں بھی موجود ہو تو اچانک اسے غائب کردیا جاتا ہے، کون انتظامیہ اور حکومت کوناکام کر رہا ہے، اس بارے میں جو رپورٹس آئی ہیں ان میں بہت خوفناک انکشافات کیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی رانا عظیم نے کیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اداروں کی رپورٹس میں پاکستان کے بڑے بڑے بزنس ٹائیکونز کے نام سامنے آئے ہیں، جن کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی معلومات بھی ملی ہیں، جن سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کون کس کے کہنے پر ملک میں مصنوعی قلت پیدا کررہا ہے ، جب ان کے نام سامنے آئیں گے تو

پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی تاریخ کا بہت خوفناک سلسلہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز میں بہت سارا مال پکڑاجانا بھی ان ہی تین اداروں کی کارروائی کا نتیجہ ہے، کیوں کہ ٹائیگر فورس والے سی آئی اے میں تو کام نہیں کرتے، اس سارے معاملے میں کوئی ہے جو پیچھے

رہ کر کام کررہا ہے، کیونکہ پاکستان کے اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اس مہنگائی اور مافیاکو کنٹرول کریں گے، آج سے 12دن بعد زمین آسمان کا فرق نظر آجائے گا، کیوں کہ بہت بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ پڑنے لگا ہے، ان کا چاہے حکومت سے تعلق ہو یا وہ کسی اور سیاسی

جماعت سے ہوں،چاہے کسی بڑے بزنس گروپ سے تعلق رکھتے ہوں،سب گرفتار ہوں گے، ان کی لسٹیں تیار ہوچکیں، جن کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، اس سلسلے میں 4 بڑے بیوروکریٹس کے خلاف بھی اگلے ایک ہفتے میں کارروائی ہوجائے گی، جن پر سب سے بڑا الزام یہ ہوگا کہ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی مافیا کو سپورٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…