اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت دیکر خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ایڈووکیٹ کی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی گئی ہے۔ رمضان ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کیونکہ صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ
کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں اور صدر مملکت کی عدم موجودگی میں صدر کے فرائض چیئرمین سینٹ سر انجام دیتا ہے اور صادق سنجرانی صدر مملکت کیلئے عمر کی شرط پوری نہیں کر سکتے ، ان کی عمر صدر مملکت کے عہدے کیلئے کم ہے لہٰذا ان کے بطور چیئرمین سینٹ عہدہ سنبھالنے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ بلوچستان نے صادق سنجرانی کے خلاف رمضان ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔
صادق سنجرانی کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا چیئرمین سینٹ رہیں گے یا نہیں؟عدالت نے فیصلہ سنا دیا
19
مارچ 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں