ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیر داخلہ کا 2022 تک نیا بھارت بنانے کا عزم

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(آئی این پی ) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 2022تک ملک دہشتگردی اور نکسلائٹ سے پاک ہوجائیگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جس نئے بھارت کی تکمیل کا خواب دیکھ رہے ہیں اس میںاسے دہشتگردی اور نکسلائٹ و ماو باغیوں سے پاک کرنا بھی ہے۔ بی جے کا مقصد

حکومت بنانا نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی ، وقار ،غریب عوام کی فلاح و بہبودہے۔ مہاتماگاندھی نے 1942 میں انگریزو بھارت چھوڑو کا نعرہ لگایا تھا اس کے 5سال بعد اگر ملک آزاد ہوسکتا ہے تو ہم 5سال میں نئے بھارت کی تعمیر کیوں نہیں کرسکتے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گاندھی جی نے ملک میں حفظان صحت کی تحریک شروع کی تھی جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی تحریک میں تبدیل کردیا۔۔ اس موقع پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے لوگوں کو شروع میں پریشانیوں کا سامنا ہے مگر اس کا ثمر کچھ دنوں بعد انہیں ضرور ملنے لگے گا۔ انہوں نے کہا بھارت میں کئی مسائل ہیں جن میں دہشت گردی، ما تحریکیں اور مسئلہ کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں تاہم وہ صرف اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت نے 2022 تک نیا بھارت بنانے کا عزم کر رکھا ہے لہذا 2022 تک ان تمام مسائل کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جب عوام 1942 میں انگریزوں کے خلاف ہندوستان چھوڑو مہم شروع کر کے 1947 میں آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو 2017 میں نئیہندوستان کے قیام کا عہد کر کے 2022 میں اسے حقیقت کا روپ کیوں نہیں دے سکتے۔ راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ہندوستان کو غربت، کرپشن، دہشت گردی، فرقہ پرستی اورنسلی تعصب سے پاک کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…