روس میں جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار

1  اپریل‬‮  2021

ماسکو (این این آئی)روس نے کہا ہے کہ اس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ ‘اس اقدام سے وائرس کے شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا۔زراعت کو دیکھنے والی ایجنسی روسلخوزنادزور نے ایک بیان

میں کہا ہے کہ ‘ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے اور یہ ان پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ایجنسی کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔ان کا کہنا تھا کی یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔ایجنسی روسلخوزنادزور نے ایک بیان میں کہا کہ اس ویکسین کی پیداوار سے جانوروں میں کورونا کے وائرس کے شکل بدلنے کو روکا جا سکے گا۔ بیان میں ڈنمارک کی مثال دی گئی جہاں گزشتہ برس 15 لاکھ آبی نیولوں کو اس وقت تلف کیا گیا جب ان میں سے کچھ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی۔بیان کے مطابق روسی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کارنیواک ویکسین کے استعمال سے جانوروں کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔روسلخوزنادزور نے بتایا ہے کہ یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…