پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وہ اسلامی ملک جہاں خواتین کارٹون کریکٹرز کیلئے بھی حجاب کو ضروری قرار دیدیاگیا، فتویٰ جاری

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فتوی جاری کیا ہے کہ کارٹون فلموں میں آنے والے خواتین کرداروں کے لئے حجاب پہننا ضروری ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر

ٹیلی گرام پر ایک سوال کے جواب میں کہہ رہے تھے کہ ایسی فرضی صورتحال میں حجاب پہننا لازم تو نہیں ہے، مگر کارٹون کو دیکھنے کے مضمرات کی وجہ سے ان میں حجاب پہنانا لازمی ہے۔ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لئے پورے جسم کو ڈھانپنے اور سر پر حجاب لینے کو لازمی قرار دیا گیا۔ایران کی نام نہاد اخلاقی اقدار کے نفاذ کی پولیس “گشت ارشاد” ان احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی خواتین کے خلاف روزمرہ بنیادوں پر کارروائی کرتی ہے۔حالیہ برسوں کے دوران ایرانی خواتین کو پولیس اور مردوں کی جانب سے حجاب کی “درست” انداز میں استعمال نہ کرنے پر مبینہ طور پر ہراسیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ برس اکتوبر میں ایک ایرانی خاتون کی بغیر حجاب سائیکل چلانے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد انہیںحجاب کی توہین کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…