بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سرکاری افسر نے پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں سرکاری افسر نے پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم بھارت میں رمیش پوار نامی سرکاری افسر پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی گیا۔

بھارت میں رمیش پوار نامی سرکاری افسر کی بجٹ کمیٹی اجلاس کے دوران غلطی سے سینیٹئائزر پی جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رمیش پوار بجٹ کی دستاویز دکھانے کے بعد جیسے ہی کرسی پر براجمان ہوئے تو وہ پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی جاتے ہیں۔رمیش پوار کو جیسے ہی احساس ہوا کہ یہ سینیٹائزر ہے تو انہوں نے فورا ہی اسے اگل دیا اور مسکرا کر ادھر ادھر دیکھنے لگے جبکہ اطراف میں موجود افراد نے بھی انہیں فوری توجہ دلائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش پوار برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر براجمان ہیں اور مذکورہ واقعہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر ممبئی میں ایک بجٹ اجلاس کے دوران پیش آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…