جکارتہ (آن لائن ) انڈونیشیا کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ تلاش کر لیا گیا، مسافر طیارہ انڈونیشیا کی سمندری حدود میں جا گرا، نیوی کے جہاز طیارے کی کریشنگ کی جگہ پر روانہ کر دیے گئے۔ اس حوالے سے چینی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اں ڈونیشیا کا لاپتہ ہو جانے والا مسافر طیارہ کریش کر گیا۔ رپورٹس میں
بتایا گیاہے کہ جکارتہ سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ مسافر طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 56 مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ طوفانی موسم کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں خراب موسم کے باوجود طیارے نے اڑا بھری اور پھر چند ہی منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔ فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ ایک منٹ 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا کہ لا پتہ ہو گیا۔ اں ڈونیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارے کا سْراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین طیارہ سمندر میں کریش کر گیا ہے، اس کا ملبہ مل گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے ملبے کے کچھ حصے مل گئے ہیں لیکن ابھی طیارے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی انڈونیشیا کی ائیر لائن کا 188 مسافروں اور جہاز کے عملے پر مشتمل بوئنگ 737 طیارہ ٹیک ا?ف کے کچھ ہی لمحوں بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔