منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کتنے ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت والے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے؟سعودی حکام نے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جس مسافر کا بھی جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ س زیادہ ہو گا اسے مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اقدام متعلقہ طبی حکام کی جانب سے تیار کردہ صحت کے حفاظتی پروٹوکول کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل اتھارٹی نے ان اقدامات کا اعلان کر دیا جن پر مسافروں کی جانب سے فضائی سفر کے موقع پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ان کا مقصد صحت کے نقطہ نظر سے پرواز کو محفوظ بنانا ہے۔اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ ہوائی اڈے پر ان کے درجہ حرارت کی جانچ ہو گی اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ والے افراد کو کسی صورت بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جہاز کی اڑان کے وقت سے دو گھنٹہ قبل ہوائی اڈے پہنچنا ہو گا۔ ہوائی اڈے میں صرف مسافروں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ عمر رسیدہ یا معذور افراد کے ساتھ ایک شخص کو آنے کی اجازت ہو گی۔ چہرے پر ماسک پہننا لازم ہو گا اور بغیر ماسک لگائے مسافر کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہال میں داخلے کے وقت ہاتھوں کی سینی ٹائزر سے اچھی طرح صفائی کرنا ہو گی۔ پورے سفر کے دوران اور جہاز سے اترتے ہوئے بھی ماسک لگا کر رکھنا ہو گا۔علاوزہ ازیں مسافروں کو آپس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہو گا۔ مسافروں کے جمع ہونے کے مقامات پر 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا۔ بیٹھنے یا انتظار کرنے کی صورت میں ہر مسافر کے درمیان ایک نشست کو خالی چھوڑا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق مسافروں پر لازم ہو گا کہ وہ بکنگ کے مرحلے کے دوران اپنی طبی تفصیلات کے بارے میں بتائیں اور کرونا وائرس کی کسی بھی علامت کی موجودگی میں اس سے آگاہ کریں۔ جہاز کے کیبن میں ہر مسافر کو صرف ایک ذاتی بیگ لے جانے کی اجازت ہو گی۔ بسوں کے ذریعے جہاز تک جاتے ہوئے اور جہاز پر سوار ہوتے ہوئے مسافروں کو ایک دوسرے کے نزدیک رہنے سے اجتناب کرنا ہو گا۔سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے مسافروں کے لیے طبی لحاظ سے محفوظ پرواز یقینی بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے تمام کارکنان اور فضائی عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ چہروں پر ماسک لگائیں اور اپنے طبی معائنوں اور جانچ کو پابندی سے کرائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…