کورونا وائرس ،بھارت میں نوجوان کو زبردستی سینیٹائزر پلا کرمار دیا گیا

20  اپریل‬‮  2020
فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں سینیٹائزر پلا کر ایک نوجوان کو مار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلیوں اور محلوں میں سینیٹائز ز سپرے کرنے والا 21 سالہ نوجوان کنور پال اسپرے کر رہا تھا، اسی دوران کچھ لوگ راستے سے گزر رہے تھے جن میں سے ایک شخص کے پاوں پر کچھ چھینٹے پڑ گئے۔

اس بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔اسی لڑائی کا نتیجہ اس نوجوان کی موت کا سبب بن گیا جس کے بعد 4 افراد نے اسے زبردستی سینیٹائزر پلا کر اسے مار دیا۔کچھ وقت گزر جانے کے بعد جب لوگوںنے کنور پال کو سڑک کنارے دیکھا تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے کنور پال کے اہل خانہ نے گاوں کے سربراہ پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پردھان اور چار نامعلوم افراد نے مل کر کنور پال کا قتل کیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنور پال جب سینیٹائز کر رہا تھا تب ہی نزدیک سے گزر رہے ایک شخص کے پیر پر سینیٹائزر اسپرے چلا گیا۔گھر والوں نے جھگڑے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں کہ جس شخص کے پاوں پر سینیٹائزر کے چھینٹے گرے تھے، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس آیا تھا جس کے بعد اس نے ہمارے بیٹے کو زبردستی سینیٹائزر پلا کر مار دیا۔ مقامی لوگوں نے بھی اس بات کی گواہی دی ہے کہ معاملہ معمولی چھینٹے گرنے سے شروع ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی اتنی برھ گئی کہ ایک شخص جا کر اپنے ساتھیوں کو لے آیا اور دوسرے شخص کو مار دیا۔ ۔کچھ وقت گزر جانے کے بعد جب لوگوںنے کنور پال کو سڑک کنارے دیکھا تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ ابھی تک پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…