تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طور ایران میں داخل ہونے والے افراد سے پھیلا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ چین میں کروناوائرس پھیلنے کے بعد پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طورپر ایران منتقل ہونے والے افراد سے کرونا وائرس پھیلا ہے ۔ چین کے بعد ایران میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کے
پاکستان منتقل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔جبکہ پاکستان کی سرحد پر پاکستان ہائوس پر مشتمل خیمہ رہائش گاہ برائے زائرین میں اس وقت تقریباً چار سو کے قریب زائرین موجود ہیں جن کی سکریننگ کا عمل جاری ہے ان تمام افراد کی 14دن تک نگرانی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر عمران نے کہا کہ سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں ایرانی حکام نے بتایاہے کہ نوول کوروناوائرس سے مزیدتین اموات واقع ہوچکی ہیں ،اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد15تک پہنچ گئی ،یہ بات سرکاری میڈیانے بتائی ہے ۔سرکاری نیوزایجنسی ارنانے کہاکہ وسطی صوبہ مارکازئی میں ہلاک شدگان میں دوعمررسیدہ خواتین شامل ہیں اورتیسرامریض شمالی صوبہ البورزمیں تھا۔