جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کروڑوں روپے کا فراڈ،سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز نکشافات

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں جاری سامعہ حجاب کیس میں مرکزی ملزم حسن زاہد کے حوالے سے اہم تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن زاہد نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں جن میں سامعہ حجاب کی رہائش، تعلقات اور مالی معاملات سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ملزم کے مطابق سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے اور وہ چند سال قبل راولپنڈی کے سکس روڈ پر واقع ایک گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی۔ بعد ازاں وہ سیکٹر ای-الیون اسلام آباد منتقل ہو گئی اور اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ مختلف کرائے کے گھروں میں مقیم رہی۔ذرائع نے بتایا کہ حسن زاہد نے تقریباً آٹھ ماہ قبل سامعہ سے تعلقات قائم کیے اور اس دوران کرائے پر رہائش اور گاڑی فراہم کرنے سمیت یوٹیلیٹی بلز اور دیگر اخراجات برداشت کیے۔

ملزم کے مطابق سامعہ حجاب مہنگے نشے کی عادی تھی جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں کے تعلقات میں اختلافات اُس وقت پیدا ہوئے جب حسن زاہد نے مبینہ طور پر سامعہ کے موبائل پر کسی اور کا پیغام دیکھا اور اس پر تلخ کلامی ہوئی۔ بعدازاں مالی تنازع اور 50 لاکھ روپے کے لین دین کے معاملے پر جھگڑا بڑھ گیا۔ملزم حسن زاہد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ بڑی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے جبکہ اس کا بھائی بیرون ملک مقیم ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن زاہد کئی مرتبہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم بھی سامعہ کے پاس رکھواتا رہا۔دوسری جانب سامعہ حجاب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حسن زاہد نوسرباز ہے اور جعلی کاروبار کرتا تھا۔ اس کے مطابق حسن کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر گزارہ کر رہا تھا اور اسے شادی پر مجبور کر رہا تھا، انکار پر اس نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اغوا کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق ملزم حسن زاہد اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…