پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چھوٹے قد کا مذاق بنانے والوں کو کرارا جواب مل گیا، 9 سالہ بچے کے ساتھ دنیا کھڑی ہو گئی

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) چھوٹے قد کی وجہ سے مذاق بننے والے 9 سالہ ننھے آسٹریلوی بچے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی معروف اداکار ہیوجیک مین اور کامیڈین بریڈ ولیمز سمیت کئی ستارے قادن کی حمایت میں اْٹھ کھڑے ہوئے۔ چندروز پہلے 9 سالہ قادن کو چھوٹے قد کی وجہ سے اسکول میں بچوں نے ہراساں کیا اور جملے کسے، تضحیک آمیز رویے پر بچے کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

جس نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا جس پر مشہور شخصیات سمیت دنیا بھر سے لوگ ننھے بچے کی حمایت میں سامنے آ گئے جس سے کم سن قادن کی جسمانی ساخت کا مذاق اْڑانے والوں کو کرارا جواب مل گیا۔ باکسنگ کے آسٹریلوی کھلاڑی بلی دا کیڈ نے قادن کو باکسنگ سکھانے کا وعدہ کیا جب کہ رگبی میچ کے موقع پر قادن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئے تو تماشائیوں نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ امریکی کامیڈین بریڈ ولیمز نے قادن کی ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے مہم کے ذریعے 4 لاکھ ڈالرز سے زائد جمع کر لئے جب کہ بریڈ ولیمز نے قادن کے ساتھ ہونے والے برے سلوک پر افسوس بھی کیا۔ ہالی ووڈ اسٹارز ہیوگ جیکمین اور جیفری ڈین مارگن سمیت کئی ستاروں نے قادن کو تنقید کا ڈٹ کر سامنا کرنے اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا جب کہ امریکی ریسلر ہورنزوگل Hornswoggle نے بھی اپنے ساتھ ایسی ہراسگی کا تجربہ شیئر کیا اور قادن کی ہمت بڑھائی۔ دوسری جانب قادن کی ماں نے بیٹے کے لیے دنیا بھر سے ملنے والے حوصلہ افزاء پیغامات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…