جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کا پیٹھ پیچھے وار لیکن چین نے بدلے میں ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی، پوری دنیا دنگ

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے امریکا کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے 14 فروری سے کچھ امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کی شرح کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات چین کے کسٹمز ٹیرف کمیشن سٹیٹ کونسل نے جمعرات کو بتائی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم 14 فروری کو ایک بجے سے نافذالعمل ہو گا جس کے تحت گزشتہ سال یکم ستمبر سے امریکی مصنوعات پر عائد کردہ 10اور 5 فیصد اضافی محصولات 50 فیصد رہ جائیں گی۔کمیشن حکام نے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ چین نے یہ اقدام امریکہ کے 16 جنوری کو 120 ملین ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی محصولات نصف کرنے کا اعلان کے بعد اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس اقدام کا مقصد اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو کم کرنے اور تعاون کا فروغ ہے جبکہ مزید ایڈجسٹمنٹ کا انحصار دونوں دیگر اضافی محصولات ممالک کے مابین مستقبل میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک اضافی محصولات ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ کمیشن نے کہا کہ دیگر مصنوعات پر متعین کردہ اضافی محصولات اسی طرح نافذ العمل رہیں گے اور امریکہ کے ساتھ درآمدات پر ٹیکس چھوٹ پر کام جاری رہے گا۔واضح رہے کہ امریکہ پر الزام ہے کہ اس نے چین میںکرونا وائرس پھیلایا ہے جس کی وجہ سے اب تک وہاں 500سے زیادہ افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…