اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایران  کی  جوہری بم کی تیاریاں اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس کا دعوی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اس سال کے آخر تک ایک جوہری بم بنانے کے لیے کافی افزودہ یورینیم موجود ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ 2018 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے الگ ہو گیا تھا اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے عہدے داروں کا قیاس ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی اپنی کوششیں دوبارہ شروع کر دے گا۔اسرائیلی انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے اپنا اندازہ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر پیش کیا کہ

90 فیصد افزودہ چالیس کلو یورینیم ایک جوہری بم بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو واضح طور پر علم ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور یہ کہ اسرائیل ایران کو کوئی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ انہوں نے یورپی ملکوں پر بھی زور دیا کہ وہ جوہری معاہدہ توڑنے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…