پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فیض احمد فیض کی نظم’’ہم دیکھیں گے‘‘ ہندو مخالف تو نہیں؟بھارت میں تفتیش کا حکم

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور (این این آئی)بھارت میں ٹیکنالوجی کے سب سے باوقار اداروں میں سے ایک آئی آئی ٹی کانپور نے اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض (1984-1911) کی ایک بے حد مقبول نظم ’’ہم دیکھیں گے‘‘ کی تفتیش کا حکم دیدیا ہے۔ تفتیش کرنے والی کمیٹی کو یہ طے کرنا ہے کہ ان کی یہ

نظم ہندو مخالف ہے یا نہیں؟بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں شہریت کے قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج اورمظاہرے ہو رہے ہیں۔ 15 دسمبر 2019 کو دہلی کے جامعہ علاقے میں اس قانون کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے بعض طلباء بھی شامل تھے۔ اس دوران پولیس نے یونیورسٹی کی لائبریری اور ہوسٹل میں زبردستی داخل ہوکر طلباء پر بے حد تشدد کیا۔جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں پولیس کی پرتشدد کارروائی کے بعد دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی طرح آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء نے 17 دسمبر کو ادارے کے کمپاؤنڈ میں مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کے دوران بعض طلباء  نے فیض احمد فیض کی نظم ’’ہم دیکھیں گے‘‘گائی۔انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منندر اگروال کے مطابق اس کے بعد آئی آئی ٹی کے بعض طلباء نے ادارے کے ڈائریکٹر سے تحریری شکایت کی کہ مظاہرے کے دوران ہندو مخالف نظم پڑھی گئی ہے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا ان طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے جنھوں نے یہ نظم پڑھی ہے۔اس شکایت کے موصول ہونے کے بعد ادارے نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس شکایت سے متعلق تفتیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…