ہانگ کانگ(این این آئی)ہانگ کانگ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے چین کے صوبہ سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے یغور مسلمانوں کے حق میں پْرامن ریلی نکالی ہے۔انھوں نے ایغور پرچم اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین میں نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ شامل تھے۔انھوں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے نقاب اوڑھ رکھے تھے۔انھوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ایغور کو
آزاد کرو،ہانک کانگ کو آزاد کرو اور چین میں جعلی خود مختاری کا نتیجہ نسل کشی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایغور مسلمانوں کے حق میں یہ مظاہرہ برطانیہ کی فٹ بال ٹیم آرسینل کے کھلاڑی مسعود اوزل کی چین کی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا۔انھوں نے سوشل میڈیا پرا یغوروں کے حق میں بیانات جاری کیے تھے او ان میں کہا تھا کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سنکیانگ میں مسلم اقلیت سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔