انقرہ (این این آئی )ترکی میں کالعدم گولن موومنٹ کے سربراہ فتح اللہ گولن نے زور دیا ہے کہ ایردوآن کی مطلق العنانیت کے حوالے سے ایک یکساں عالمی موقف اپنایا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک مبلغ اور سیاسی اپوزیشن شخصیت گولن نے کہا کہ ایردوآن کسی کی بات پر کان نہیں دھرتے ،،، بالخصوص ہماری بات پر ،،، انہوں نے ہمارے خلاف عدالتی احکامات جاری کر رکھے ہیں وہ ہم پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہیں۔گولن کا کہنا تھا کہ ایردوآن مجھ پر ذاتی طور پر الزام لگاتے ہیں کہ میں دہشت گردی کی جڑ
ہوں۔ ان لوگوں نے میرے خلاف عمر قید کے متعدد عدالتی فیصلے جاری کیے ہیں۔البتہ گولن کے مطابق جمہوری مغربی اور اسلامی ممالک ایردوآن کے حوالے سے ایک یکساں متحد موقف اختیار کر سکتے ہیں تا کہ ایردوآن پر دبا ئوڈال کر انہیں اپنی استبدادیت سے یوٹرن لینے پر مجبور کیا جا سکے۔گولن نے واضح کیا کہ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ترکی میں حالیہ انارکی اور انتشار کو روکا جا سکتا ہے۔ اس بات سے مجھے ایک دوست نے آگاہ کیا جو ایردوآن کی حکومت میں پہلے سے وزیر خارجہ کے منصب پر فرائض انجام دے رہا تھا۔