انتظار کی گھڑیاں ختم،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی قسمت کافیصلہ،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

14  جولائی  2019

نیویارک (این این آئی)عالمی عدالت انصاف پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائیگی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے 17 جولائی کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آئی سی جے کی جانب سے کیس کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت دونوں ممالک کے وکلا کے دلائل ختم ہونے کے بعد 22 فروری 2019 کو مکمل کی تھی۔آئی سی جے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کلبھوشن یادیو کیس کی عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد اب عدالت میں مشاورت ہوگی۔پیس پیلیس میں 18 فروری کو شروع ہونے والی آخری سماعت کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل انور منصور نے بطور ایجنٹ کی تھی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری دیپک میتَل کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ عدالت کیس کا فیصلہ عوامی سطح پر سنائے گی تاہم فیصلے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹر خاور قریشی کیس کی پیروی کررہے تھے۔ عالمی عدالت انصاف پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائیگی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے 17 جولائی کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آئی سی جے کی جانب سے کیس کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…