پاکستان کیساتھ جھڑپ کے دوران اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والےبھارتی فضائیہ کے افسر کو سخت سزا سنا دی گئی

21  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(سی پی پی )پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنا ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی افسر کو برطرف کر دیا گیا،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا تھا جس پر اب بھارتی فضائیہ کے افسر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔27 فروری کو

فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فرینڈلی فائر میں تباہ ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرینڈلی فائر سے تباہ ہیلی کاپٹر میں سوار 6 ائیر مین بھی مارے گئے تھے۔کورٹ آف انکوائری کی تحقیقات کے دوران سرینگر ائیر بیس کے ائیر آفیسر کمانڈنگ کو ہٹا دیا گیا تھا۔ واضح رہے 27 فروری کے روز مقبوضہ کشمیر میں کریش کر جانے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنوا یا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہ بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مگ 21 جنگی طیارے نے ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا تھا، واقعے میں 6 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا جب اسے اپنی ہی فضائیہ کے مگ 21 جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔ اسی واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف آف ویسٹرن کمانڈ کو فوری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 فروری کے روز ہی پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایک مگ 21 جبکہ ایک ایس یو 30 جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔ جبکہ اس کاروائی کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں جنگ کی صورتحال کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…