جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ترکی کا فرانس میں اسلامک اسکولز کھولنے کا ارادہ ، پیرس کو شدید تحفظات

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی فرانس میں انٹرمیڈیٹ اسکولز قائم کرنے کی خواہش نے پیرس اور انقرہ کے درمیان تنازع پیدا کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر تعلیم جان میشیل بلینکر نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں اس خیال کو قطعی طور پر مسترد کر دیا۔

انہوں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرانس کی سیکولر پالیسی سے خارج قرار دیا۔بلینکر نے RMC ریڈیو کو انٹرویو میں ایردوآن کی جانب سے مذہبی سخت گیریت پھیلانے کی کوششوں پر نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے اْس سیکولرزم کو پیٹھ دکھا دی ہے جو کئی دہائیوں سے اس کی تاریخ کا امتیاز رہا۔ اب اس کا رخ مذہبی بنیاد پرستی کی سمت ہو گیا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے بالکل واضح رہنا ہو گا۔ لہذا میں اس منصوبے کے سلسلے میں انتہائی خبردار کر رہا ہوں۔فرانسیسی وزیر نے ترکی کی موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ بلینکر نے باور کرایا کہ وہ فرانس میں بین الاقوامی اداروں کی موجودگی کے مخالف نہیں ہیں مگر ترکی کے حکام کی جانب سے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے فرانسیسی اداروں پر دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔بلینکر کا یہ بیان فرانسیسی جریدے لوبوان میں 3 مئی کو شائع ہونے والے ایک مضمون پر تبصرے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا تھا کہ ترکی کے صدر فرانس میں تْرک اسکولز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل ترک ذمے داران نے گزشتہ ماہ ترکی میں فرانسیسی انٹرمیڈیٹ اسکولوں کا دورہ کیا تھا۔ دورے کا مقصد اس امر کی تصدیق کرنا تھا کہ ترک طلبہ کی تعلیم کے واسطے یہ ادارے ترک معاشرے کی اقدار کی کس حد تک پاسداری کر رہے ہیں۔ترکی کی حکومت نے جولائی 2017 میں ایک نیا تعلیمی نصاب پیش کیا تھا۔ اس نئے نصاب میں بعض علمی نظریات کو حذف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے لیے مختص مواد کے ایک بڑے حصے کو 15 جولائی 2016 کو ایردوآن کے خلاف ناکام انقلاب کی کوشش کے متعلق متن سے تبدیل کر دیا گیا۔ترکی نے فرانس میں اپنا پہلا انٹرمیڈیٹ اسکول 2015 میں اسٹراس برگ شہر میں کھولا تھا۔ یہ فرانس میں تیسرا اسلامک اسکول تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…