اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی معلومات، امریکہ نے بھارت کو صاف جواب دے دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی معلومات بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ایسا نہیں کرسکتا، اگر کوئی ملک بھارتی فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں کی معلومات مانگے گا تو وہ بھی نہیں دی جائیں گی۔27 فروری کو پاکستان نے

بھارت کی 26 فروری کی کارروائی کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16طیارہ گرایا ہے تاہم وہ اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، دوسری جانب امریکہ نے جب پاکستانی طیاروں کی گنتی کی تو وہ پورے نکلے۔ 27 فروری کی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ایف 16طیاروں کی معلومات فراہم کرے تاہم امریکہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ ایک امریکی افسر کے مطابق امریکہ نے بھارت پر اسی وقت واضح کردیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے معاہدے کے تحت ایف 16 طیاروں کی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔امریکی افسر نے کہا کہ امریکہ کا ایسا ہی معاہدہ بھارت کے ساتھ بھی ہے۔ اگر کوئی تیسر املک ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل سی 130، سی 17 یا اپاچے کے بارے میں معلومات مانگے گا تو امریکہ اسے بھی یہ جانکاری فراہم نہیں کرے گا۔  امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی معلومات بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ایسا نہیں کرسکتا، اگر کوئی ملک بھارتی فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں کی معلومات مانگے گا تو وہ بھی نہیں دی جائیں گی۔27 فروری کو پاکستان نے بھارت کی 26 فروری کی کارروائی کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…