دمشق(این این آئی) شام کے مشرقی حصے میں داعش کے جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسزکے میڈیا دفتر کے سربراہ مصطفی بالی نے بتایاکہ شام کے مشرقی حصے میں داعش کے
جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے شہر باغہوز میں جیسے ہی اْن تمام جنگجوؤں کی طرف سے ہتھیار ڈالنے کا عمل مکمل ہو گا جو خود کو ایس ڈی ایف کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، آپریشن ایک بار پھر شروع ہو جائے گا۔ ان کے مطابق باغہوز میں جہادیوں کی عنقریب مکمل شکست ہونے والی ہے۔