بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

رضا پہلوی کا ایرانی نظام بدلنے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک پر زور

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں انقلاب سے قبل کے سابق ولی عہد اورآنجہانی بادشاہ رضا شاہ پہلوی کے فرزند محمد رضا پہلوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مسلط مذہبی طبقے کے نظام کو ختم کرنے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

ایک بیان میں انہوں نے ایرانی مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ کومْجرم اول قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔یران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے کہا کہ عوام کی گردنوں پر مسلط مذہبی طبقے کی حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ایرانی عوام کو موجودہ ظالم نظام کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران پرفوجی حملہ مسئلے کا حل نہیں ہوگا، موجودہ نظام حکومت جوہری پھیلاؤ کا سلسلہ پھربھی جاری رکھے گا۔ ایسے میں آخر کار عالمی برادری کو ایران میں زمام کارکی تبدیلی ہی پرمجبور ہونا پڑے گا۔ لہٰذا عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ آج ہی سے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کام شروع کر دے۔انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ایران میں مسلح گروپ موجود ہیں جو کسی انقلاب کی صورت میں ایران کوعراق بنا دیں گے، رضا پہلوی کاکہنا تھا کہ ایران کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ اس کے لیے اسلحے کے استعمال کے قائل نہیں بلکہ وہ سول نافرنامی کی تحریک چلا کر حکومت بدلنے کے خواہاں ہیں۔ ایسے میں عالمی برادری کو ہمارے ساتھ کھلے دل کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرسفارتی کوششیں اوراقتصادی پابندیاں کارگر نہ ہوئیں تو مجھے ایران کیخلاف عالمی جنگ کا اندیشہ ہیلیکن میں عالمی برادری سے کہوں گا کہ جو کام وہ جنگ کے بعد کریں گے وہ جنگ سے پہلے کیوں نہیں کرتے، یعنی ایرانی عوام کو موجودہ حکومت کے خلاف اٹھانے کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…