دمشق(این این آئی)شام میں جہادی تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے فوجی دستوں کا انخلا شروع ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد کے ترجمان کرنل شین رائن نے کہاکہ فوج کی واپسی کا عمل دانستہ طور شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے فوجیوں کے مکمل انخلا کے کسی
نظام الاوقات کو بیان کرنے سے گریز کیا۔ مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اتحادی افواج نے شمال مشرقی شامی صوبے حسکہ کے رمیلان ایئر فیلڈ بیس پر موجود فوجیوں کی تعداد کو کم کر دیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق واپس جانے والوں میں کچھ امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔