جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ،پہلی لیڈی ٹوریسٹ گائیڈ کو لائسنس جاری ، حنان بنجر کون ہیں اور وہ اس شعبے میں کیسی آئیں؟پڑھئے ان ہی کی زبانی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں رہ نمائی کے لیے اب تک مردوں کا غلبہ رہا ہے مگر مملکت میں پہلی بار ایک خاتون کو ٹوریسٹ گائیڈ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حنان بنجر سعودی عرب کی پہلی لیڈی ٹوریسٹ گائیڈ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔حنان بنجر کو یہ لائسنس جاری کرنے سے قبل جنرل ٹوررزم اتھارٹی اورقومی ثقافتی مرکز کے زیراہتمام متعدد کورسز کرائے گئے۔

اس کے علاوہ مختلف عرب ممالک میں حجاج کرام کے طواف اور دیگر امور کی رہ نمائی کے لئے کام کرنیوالے اداروں کے تعاون سے بھی انہیں رہ نمائی بہم پہنچائی گئی۔ اس دوران حنان بنجر کو سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی رہ نمائی بالخصوص مکہ معظمہ کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کے بارے فیلڈ پروگرامات کی مدد سے انہیں سیاحت کی گائیڈ کے طورپرتعینات کیا گیا۔حنان بنجر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاحت کے شعبے میں اپنے شوہر کے توسط سے آئی۔ میرے شوہر بیرون ملک طواف اور حج کے امور کی رہ نمائی فراہم کرتے ہیں اور انہوں نے پانچ سال ملائیشیا میں گذارے۔ اس دوران میں نے بھی شوہر کے ہمراہ بعض سیاحتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ وہ ہمیشہ سیاحت کے لیڈی گائیڈ کے لائسنس کے حصول کی ترغیب دیتے رہے۔ انہوں نے بیرون ملک مختلف ٹوررزم تنظیموں کے ساتھ کورسز کرائے۔ مجھے تاریخی، سیاحتی اور تہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کے دوروں اور لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں حنان نے کہا کہ سعودی عرب میں سیاحت کی رہ نمائی کے کئی پروگرامات اور ادارے لائسنس جاری کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کی رہ نمائی کے لیے کسی بھی خاتون گائیڈ کو خطے کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا علم ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…