ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک معمر خاتون کے دست ہنر سے تیار کردہ سب سے بڑا سعودی قومی پرچم ان دنوں الجنادریہ ثقافتی میلے میں زائرین کی توجہ کا مرکزہے۔عرب ٹی وی کے مطابق معمر سعودی خاتون نے 7 ماہ کی مسلسل محنت سے یہ پرچم تیار کیا۔ کروشیے کی مدد سے تیار کردہ پرچم میں روایتی دھاگہ السدواستعمال کیا گیا جسے حال ہی میں ثقافتی میلے الجنادریہ 33 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔دست کارن مزیفہ عجلان الشمری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کروشیے
کی مدد سے مختلف ملبوسات تیار کرتی رہی ہیں۔ اسے یہ ہنر اس کی والدہ سے وراثت میں ملا اور وہ 40سال سے یہ پیشے کو اپنائے ہوئے ہے۔اس بار اس نے سوچا کہ وہ اپنے فن کو یادگاربنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جو اس کی پہچان بن جائے۔ اس کے لیے اس نے قومی پرچم کی تیاری کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ السدو سے کپڑوں کی دست کاری بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے۔ تاہم اس نے تھکا دینے والے کئی ماہ تک قومی پرچم کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا۔