پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت نے پاکستان کو بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ کرتار پور کے بدلے کیا چیز دینے کی پیشکش کردی؟حیران کن صورتحال

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(سی پی پی )بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش کو بھارت کی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے گی ۔گزشتہ روز بھارت کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ڈیرہ بابا نانک کے ایم ایل اے، صوبائی وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اپنے

حلقہ انتخاب سے یہ اراضی دینے کی پیشکش کی ، اسمبلی میں یہ قر ا ر داد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن(ر)امریندر سنگھ نے پیش کی جس میں بھارتی پنجاب اور بھارتی حکومت کی جانب سے کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا۔امریند سنگھ نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ بھارتی پنجاب میں مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں راہداری کے راستے کرتارپور گوردوارہ جانیوالا پہلا شخص ہو نگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…